• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کیخلاف نا اہلی کی درخواست مسترد،جہانگیر ترین نا اہل قرار

عمران خان کیخلاف نا اہلی کی درخواست مسترد،جہانگیر ترین نا اہل قرار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی۔

جمعہ  کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف  نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔فیصلہ سنائے جانے کے وقت عمران خان سپریم کورٹ میں موجود نہیں تھے تاہم جہانگیر ترین، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری ، درخواست گزار حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور دیگر سیاسی شخصیات بھی اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے آف شور کمپنیاں چھپانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے 2 درخواستیں دائر کی تھیں۔عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کو انسائڈر ٹریڈنگ کا مجرم قرار دے کر نااہل کر دیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ایک سال سماعت کے بعد 14 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply