پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد2004 ہوگئی

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد2004تک پہنچ چکی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 49قیدی بھی شامل ہیں اور سب سے زیادہ مریض لاہورمیں297 ہیں۔

ننکانہ13، قصور9، راولپنڈی61، جہلم30، گوجرانوالہ39، سیالکوٹ17، ناروال6، گجرات93، منڈی بہاوَالدین14، حافظ آباد6، ملتان4، وہاڑی13، فیصل آباد21، چنیوٹ6، رحیم یارخان3، سرگودھا6، میانوالی 3، بہاولنگر18، بہاولپور 3، لودھراں3، ڈی جی خان18، لیہ، شیخوپورہ، اٹک، خوشاب اور اوکاڑہ میں ایک ایک مریض ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سبب15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ پورے ملک میں 54 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سندھ میں 17، خیبرپختونخوا 17، اسلام آباد1، بلوچستان 1 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ 932 اور خیبرپختونخوا میں 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں202 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں211 اور آزاد کشمیر میں 18 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔

ملک بھر میں 462 اسپتالوں میں آئی سولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں 7295 بیڈز موجود ہیں۔ اس وقت تک 328 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 16737 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق آٹھ ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply