سرحدوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئےگائیڈلائن تیار

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےسرحدوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئےگائیڈلائن تیار کرلی ہیں جن کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی دے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے امکانات، ضابطہ کار اور رہنما اصولوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے3ماہ درکار ہوں گے۔ آئندہ ہفتے مختلف پروازوں سے ایک ہزار950مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

آٹھ ہزار پاکستانیوں کو ہر ہفتے وطن واپس لانا ہوگا اور وطن واپس آنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا جائےگا۔

این سی او سی کی جانب سے تیار کردہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد انڈسٹری مالکان کی ذمہ داری ہوگی۔ ضابطہ کار اور رہنما اصولوں پرعملدرآمد آجر کی ذمہ داری ہوگی۔

وزارت داخلہ رمضان کیلئےبھی علما کی مشاورت سے ہدایات تیار کرے گی۔ ہدایات رمضان میں باجماعت نماز، تراویح اور دیگر اجتماعات کیلئے ہوں گی۔

پہلی افطاری جمعہ اور رمضان بازاروں کیلئے بھی ہدایات تیار کر لی گئی ہیں۔ ہدایات میں مخیرحضرات کی طرف سے کھانے اور فطرانہ کی تقسیم بھی شامل ہے۔

ضابطہ کار اور رہنما اصولوں کی قومی رابطہ کمیٹی حتمی منظوری دے گی۔ 48ریلوےاسپتال مریضوں کے علاج کیلئے دستیاب ہوں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں ہر صوبے کو بھیجے گئے طبی سامان کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

پنجاب کو 4 لاکھ 27 ہزاراورسندھ کوایک لاکھ 80 ہزارماسک فراہم کئے گئے، خیبرپختونخواکو2 لاکھ 47 ہزار اوربلوچستان کو 2 لاکھ 77 ہزارماسک بھجوائے گئے۔

گلگت بلتستان کو3لاکھ 85 ہزار اور آزاد کشمیر کو 97 ہزار فیس ماسک فراہم کئے گئے۔ پنجاب کو 46 ہزار، سندھ کو 24 ہزار، کے پی کے کو 18 ہزار حفاظتی لباس فراہم کئے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

این سی او سی کے مطابق بلوچستان کو7 ہزار 615اور آزاد کشمیر کو 750 حفاظتی لباس دیئے گئے۔ گلگت بلتستان کو 5 ہزار750 حفاظتی لباس فراہم بھجوائے جا چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply