ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندی کی مخالفت کی پاداش میں ڈبلیو ایچ او کو کی جانے والی فنڈنگ روک دی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ملک امریکا کے صدر نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا پر بہت دیر سے ایکشن لیا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو امریکا سے بہت زیادہ فنڈز ملتے تھے اس کے باوجود ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے امریکا کی جانب سے سفری پابندی کی مخالفت کی تھی جبکہ چین اور یورپ پر سفری پابندی کا فیصلہ درست وقت پر کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کچھ عرصے میں ڈبلیو ایچ او فنڈز دینے کے بارے میں بھی سوچیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کو 11 مارچ کو عالمی وبا قرار دیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وائرس نے چین سے نکل کر 13 گناہ تیزی سے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply