• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یو اے ای: اُڑن کشتی – دنیا کی پہلی ہائیڈروجن پاور بوٹ

یو اے ای: اُڑن کشتی – دنیا کی پہلی ہائیڈروجن پاور بوٹ

(نامہ نگار/مترجم:نسرین غوری)سوئس اسٹارٹ اپ ” دی جیٹ زیرو ایمیشن ” نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی زینتھ مرین سروسز ایل ایل سی اور ڈی ڈبلیو وائی این ، ایل ایل سی سے بالترتیب “دی جیٹ” بنانے اور آپریٹ کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ دی جیٹ دنیا کی پہلی صاف توانائی – ہائیڈروجن سے اڑنے والی کشتی ہوگی اس مثالی کشتی کا افتتاح دبئی میں ہوگا۔یہ اعلان دبئی کو مستقبل کی صنعت و حرفت کا عالمی مرکز ثابت کرتا ہے ۔دبئی کا مضبوط بنیادی ڈھانچہ اورسرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول اسے جدید اداروں کے عالمی عزائم کے لئے ایک بہترین لانچنگ پیڈ کا درجہ دیتا ہے۔

جیٹ ایک شاندار خصوصیات اور ٹیکنالوجی کی حامل اُڑن کشتی ہے جو اسے پانی کے اوپر بغیر آوازتیز رفتاری یعنی چالیس ناٹ کی رفتار سے اڑنےمیں مدد دیتےہیں۔ اس پر آسائش کشتی میں آٹھ سے بارہ مسافروں کی گنجائش ہے ۔ اس کشتی میں ایندھن کے لیے دو خانے ، ائیر کنڈیشن اور ماحولیات کے لیے دوستانہ ٹیکنالوجی کی مدد سے کاربن کےاخراج کو کم کرنے کا نظام رکھا گیا ہے۔

اس موقع  پر دی جیٹ زیرو ایمیشن کے بانی جناب الین تھیبالٹ نے کہا کہ ہم یہ پرمسرت اعلان دبئی سے کرتےہوئے بہت خوش ہیں کہ ہم دی جیٹ کا آغاز کر رہے ہیں جو دنیا کی پہلی اڑنے والی کشتی ہوگی جو شور، لہروں اور کاربن کے اخراج کے بغیر رواں دواں رہے گی، یہ پانی کی سطح سے اسی سینٹی میٹر اوپر اڑے گی۔ الین تھیبالٹ خود سنہ 2009 کے عالمی سیلنگ اسپیڈ کے ریکارڈ ہولڈر ہیں اور جنہوں نے 2016 میں سی ببل نامی اڑنے والی کشتی ایجاد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دبئی پوری دنیا کی کمپنیوں کے لیے ایک مثالی مقام ہے جہاں وہ اپنی اختراعی ایجادات اور پراجیکٹ کو ترقی دے سکتے ہیں،اور من پسند کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے دی جیٹ کا اعلان دبئی میں کیا ہےجس کا خواب میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر حقیقت بنایا ہے۔ ہم اٹھائیسویں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں ان لوگوں سے ملاقات کی امید رکھتے ہیں کہ جو اس اڑن کشتی میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اس عالمی ماحولیاتی کانفرنس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کرےگا۔

یہ اُڑن کشتی صاف ٹیکنالوجی کی صنعت  اور اس کشتی ساز اسٹارٹ اپ کے لیے ایک اگلا قدم ہے۔ یہ اسٹارٹ اپ دس ملین یورو پر مشتمل فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

دی جیٹ اور امارات کے کاروباری شراکت داروں کے درمیان تعاون کا معاہدہ ماحولیات اور صاف توانائی پر مشتمل آبی ٹرانسپورٹ کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ دبئی میں اڑن کشتی کی تاریخی افتتاحی پرواز کے لیے دی جیٹ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی ماحولیاتی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی میٹنگ کے دوران[ جو نومبر 2023 میں منعقد ہوگی] پہنچائی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ماحول کے لیے صاف اور قابل تجدید توانائی پائیدار ترقی کےلیے بنیادی عنصر ہےجو دبئی کی تزویراتی ترجیحات میں شامل ہے ۔ دبئی صاف اور قابل تجدید توانائی کے ضمن میں دنیا کےلیے ایک قابل تقلید مثال بن گیا ہے۔ دبئی میں “دبئی صاف توانائی لائحہ عمل 2050” کا آغاز کردیا گیا ہے اس لائحہ عمل کے تحت دبئی 2050 تک اپنی توانائی کی ضروریات کا پچھتر فیصد صاف ذرایع سے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس لائحہ عمل کے تحت یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ دبئی کو صاف توانائی اور سبز معاشیات کا عالمی مرکز بنایا جائے گا۔ اس کے پانچ بنیادی ستون ہیں: بنیادی ڈھانچہ، قانون سازی، سرمایہ، قابلیت سازی اور ماحول دوست توانائی کا مرکب۔
   خلیج ٹائمز

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply