• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا وائرس،امریکی صدر نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی

کورونا وائرس،امریکی صدر نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی

واشنگٹن: کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے ایپل اور گوگل کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کورونا کے مریض کا پتہ لگانے کے لیے ایپل اور گوگل ٹیکنالوجی سے مدد فراہم کریں گے جبکہ دونوں کمپنیاں کورونا کے مریض کی لوکیشن بھی بتائیں گی کہ کہیں یہ لوگوں کو متاثر تو نہیں کر رہا۔

امریکی صدر کے اقدام سے لوگوں نے پرائیویسی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

دوسری جانب معروف سرچ انجن گوگل اور اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی ایپل نے مشترکہ طور پر ایک ایسی ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو صارف کو کورونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ رابطہ کرنے پر الرٹ جاری کرے گی۔

دونوں کمپنیاں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی شناخت کی صورت میں بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ایسی ایپ تشکیل دے رہی ہیں جو صارف کو ان کے اسمارٹ فون پر پیغام پنچا دے گی۔

صحت عامہ کے حکام اس ایپ کے ذریعے اپنی آئی او ایس اور اینڈروائڈ اسمارٹ فونز ڈیوائسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا واءرس سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply