ملتان: نشتر اسپتال کے25ڈاکٹرز کورونا سے متاثر

ملتان: جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر اسپتال ملتان کے25 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق مزید 9 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے والوں میں چھ ڈاکٹرز اور پانچ پیرا میڈیکس بھی شامل ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹرز کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ نشتراسپتال میں کورونا ایمرجنسی ڈیکلیئر کرکے عملی اقدامات کیے جائیں۔

ملتان میں 457 زائرین،23عام شہری اور105 تبلیغی ارکین بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

پنجاب سے کورونا وائرس کے مجموعی طور پر2826 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ تعداد لاہور میں ہے۔ کوروناوائرس کے سبب24افراد جاں بحق اور508 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پنجاب کے زائرین سنٹرز میں701، رائے ونڈ سے منسلک977 افراد، 89 قیدیوں اور 1059 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply