• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معافی مانگ لی

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معافی مانگ لی

وزیراعظم نے سنگین غلطی پر آخر کار معافی مانگ لی۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کار میں دوران سفر سیٹ بیلٹ نہیں پہنی تھی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کار میں سفر کے دوران گفتگو میں بغیر سیٹ بیلٹ پہنے سفر کرتے ہوئےدیکھا گیا تھا۔

تاہم بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیاگیا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کیلئے کچھ وقت کے لیے سیٹ بیلٹ اتار دیا تھا تاہم اب احساس ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ ہر شہری کو سفر کے دوران سیلٹ بیلٹ ضرور پہننا چاہیے۔

لنکاشائرپولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں،جائزہ لے رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

میڈیا رپورٹ کے مطابق کار کے مسافر کو سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر 100 پاؤنڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ معاملہ کورٹ میں جانے کی صورت میں جرمانہ بڑھ کر 500 پاؤنڈ تک ہوسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply