محمد اشتیاق کی تحاریر
محمد اشتیاق
Muhammad Ishtiaq is a passionate writer who has been associated with literature for many years. He writes for Mukaalma and other blogs/websites. He is a cricket addict and runs his own platform ( Club Info)where he writes about cricket news and updates, his website has the biggest database of Domestic Clubs, teams and players in Pakistan. His association with cricket is remarkable. By profession, he is a Software Engineer and has been working as Data Base Architect in a Private It company.

قسط ۳۔ عین جالوت: سلطان قطز۔۔۔ محمد اشتیاق

منگولوں نے شہر میں داخل ہوتے ہی فصیل شہرکا انہدام شروع کر دیا۔ گلیوں میں شراب کا چھڑکاو شروع ہو گیا۔ مسجدوں کی بےحرمتی ہونے لگی۔ شراب لے کے منگول فوجی مسجدوں میں گھس گئے۔ نصاری کی جماعتیں جو ہلاکو کی اشیرباد حاصل کر چکی تھیں،مسجدوں میں ناقوس بجانے لگیں۔ مسجدوں میں صلیب کی تنصیب کر دی گئی۔ جانوں کا ضیاع، اور عزتوں کی پامالی منگولسپاہیوں کی فتح کا انعام ہوتا تھا جس کو وہ اہل دمشق سے وصول کر رہے تھے۔←  مزید پڑھیے

قسط ۲۔ عین جالوت: سلطان قطز۔۔۔ محمد اشتیاق

اس سب کا آغاز خوارزم شاہ کے غصے سے بے قابو ہونے سے ہوا۔ سفارتی آداب سے ناواقف منگول سفیروں کے روئیے کو خوارزم شاہ برداشت نہ کر پایا اور اس نے تمام سفارتی اصولوں کے برعکس ان کو قتل کرا دیا۔ اپنے سفیروں کے قتل پہ منگول سردار چنگیز خان کے غصے کی آگ بھڑک اٹھی، جس نے آدھے سے زیادہ دنیا کو جلا ڈالا۔ ابھی اس آگ نے صرف خوارزم کی راہ دیکھی تھی۔ ←  مزید پڑھیے

قسط ۱۔ عین جالوت: سلطان قطز۔۔۔ محمد اشتیاق

منگول آندھی کے سامنے اسلام کا یہ آخری بند تھا۔ یہ آخری پہاڑ تھا جو سلطان سیف الدین مظفر القطز کی قیادت میں اس منگولطوفان کے سامنے ڈٹا ہوا تھا۔ اس کے بعد بحر اوقیانوس تک ان کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہ تھا۔ اس آندھی نے تین سو سال سےقائم خلافت عباسیہ کا نام و نشان مٹا کر مسلمانوں کی انا اور غرور پر وہ چوٹ لگائی تھی جس پر بقیہ اسلامی دنیا بلبلا اٹھی۔←  مزید پڑھیے

“گڈی” ۔۔۔ محمد اشتیاق

ابا جب بھی کھیتوں سے واپس آتا تو بیٹی کے لیے کچھ نہ کچھ لے کر ضرور آتا۔ کبھی پوٹلی میں اپنی بیری کے میٹھے بیر، کبھی گڑ، کبھی بتاشے اور کبھی ریوڑیاں۔ دروازہ کھلتے ہی وہ بھاگی بھاگی آتی اور ابا کے ہاتھ سے پوٹلی لینے کی کوشش کرتی۔ بتاشے کھاتے اس کی بلوری آنکھوں میں جو چمک آتی وہ دیکھنے کے لیے اس کا باپ روز اتنے تردد سے کوئی نہ کوئی چیز لاتا تھا۔ یہ دو معصوم ہی اب اس کی زندگی تھے۔←  مزید پڑھیے

برادرانِ یوسف۔۔۔ محمد اشتیاق

"ابا جی وہ اس پلاٹ میں ڈبہ کھڑا ہے" پچھلی سیٹ پر بیٹھا ظہور چلایا۔ اکبر نے گاڑی گلی میں موڑی اور عین ڈبے کے پیچھے لگا دی۔ ظہور گاڑی سے اتر کے ڈبے کی طرف گیا۔ اکبر نے ڈیش بورڈ میں سے پستول نکال کر چیمبر چیک کیا۔ گولی ندارد۔ اکبر پریشان ہو کر بولا۔۔ "ابا جی گولیاں نہیں ہیں" "کوئی نہیں بیٹا، ڈاکووں کو بتا دیں گے کہ گولیاں گھر پر پڑی ہیں، تم ہم پر اعتبار کر کے مر جاو" ابا جی نے خونخوار لہجے میں کہا۔ ←  مزید پڑھیے

سفر بالجبر (حصہ اوّل) ۔۔۔ محمد اشتیاق

ایسے حوصلہ افزاء الفاظ سے ایک مسافر کے اعتماد کو چار چاند لگنا قدرتی امر ہے ۔ خیر اپنا اعتماد تو جہاز کے سفرکا سنتے ہی جہاز کی بلندی سے کہیں زیادہ بلند ہو جاتا ہے ۔ پتہ نہیں کیوں ایسے لگتا ہے کہ جانا تو ہر کسی نے ہے ہی اللہ کے پاس۔ لیکن بلاوجہ آسمان کے اتنے قریب جا کہ فرشتوں کی آمدورفت کا خرچہ بچانا اپنے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ کیا پتہ کسی کے ذہن میں ( اگر فرشتوں کے ذہن ہوتے ہیں تو، ) آ جائے کہ آدھا سفر تو طے کر چکا ہے، اوپر ہی بلا لو۔←  مزید پڑھیے

ارطغرل۔۔ ہونہہ۔۔۔ محمد اشتیاق

سب سے نازک صورتحال مگر مذہبی بنیادوں پہ جنگ لڑنے والوں کی ہے ۔ "ارطغرل" مسلمانوں کی پانچ سو سالہ خلافت کے بانی کا والد بزرگوار ہے ۔ مسلمانوں کی یہ خلافت ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ مسلمان بھائیوں نے اتنی ترقی کی ۔ لیکن وہ کوئی مذہبی رہنما یا پیشوا نہیں جس پہ تنقید کو ہم اسلام کی کسی شق پہ اعتراض سمجھیں۔ ←  مزید پڑھیے

نہ میں مومن وچ مسیت آں ۔۔۔ محمد اشتیاق

کل انڈیا کے مشہور اداکار، فن اداکاری میں الگ اسلوب رکھنے والے عرفان خان کی وفات ہو گئی ۔ میرا پسندیدہ ایکٹر تھا۔ "گھات" کے دنوں سے ۔ جب منوج باجپائی کے لئے دیکھی جانے والی فلم میں سے ایک اور لیجنڈ ملا ۔ وہ مسلسل میری اس لسٹ میں رہا جن کا نام فلم کی کاسٹ میں شامل ہو تو وہ قابل دید ہوتی ہے ۔ اس کی ناگہانی موت کا سن کے ایک فنکار کھونے کا دکھ ہوا کہ اب اس فنکار کو دوبارہ نہیں دیکھ سکیں گے ۔←  مزید پڑھیے

مافیا اور عوام ۔۔۔ محمد اشتیاق

چینی مافیا ایک دفعہ پھر سے ایکشن میں نظر آرہا ہے۔ چینی بازاروں میں ناپید اور قیمتیں آسمان پر ہیں۔ اس سے پہلے آٹا مافیا حرکت میں تھا۔ گندم کا آٹا کھانے والے آٹا چکیوں کے چکر لگا لگا مایوس لوٹ رہے ہیں۔ آٹا مل جائے تو بھی مایوس لوٹ جاتے ہیں کہ قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔ لیکن یہ بحران مافیا کا پیدا کردا ہے اور بہت جلد اس پہ قابو پا لیا جائے گا۔←  مزید پڑھیے

حضرت محمد ﷺ بطور ترقی پسند رہنما۔سیاسی اور سماجی اصلاحات/مکالمہ سیرت ایوارڈ۔۔۔محمد اشتیاق

پروردگار کی حکمت تھی کہ اس نے تمام پیامبروں کو فی زمانہ معزز خاندانوں میں پیدا کیا جن کی سماجی حیثیت شک و شبہے سے بالاتر ہو۔ حضور پاک ﷺ کی پیدائش بھی ایک ایسے خاندان میں ہوئی جس کی←  مزید پڑھیے

کوٹ لکھ پت کا قیدی ۔۔۔ محمد اشتیاق

اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا تھا۔ یہ قیدی ان کے حلق میں پھنس گیا تھا۔ آزادی کے متوالوں کے لئے وہ استعارہ بن گیا تھا۔ لوگ اس کے بیانیے پہ ایمان لانے لگے تھے۔ یہی سچ حکمرانوں کی نیندیں اڑا رہا تھا۔ وہ جان چکے تھے کہ اس ذی نفس کا زیادہ عرصے ذی شعور رہنا ان کے ناجائز اقتدار کے اختتام کا باعث بن سکتا کے۔ ←  مزید پڑھیے

متفق، شدید متفق، میرے منہ کی بات ۔۔۔ محمد اشتیاق

اس سلسلے میں ذہن میں رکھنا ہے کہ موضوع متنازعہ ہو، اگر متنازعہ نہیں ہے تو کسی ایک گروہ کے مخالف ہو، یعنی اگر آپ مذہبی لکھاری ہیں تو ایک دن شیعہ کے حق میں اور اگلی دفعہ خلاف لکھیں۔ اگر آپ سیاسی لکھاری ہیں تو ایک دن پی ٹی آئی کے حق میں اور دوسرے دن ذرا کم حق میں لکھیں (سیاست کی حد تک اس کا اثر وہی ہو گا جو کسی دوسرے شعبے میں خلاف لکھنے پہ ہوتا ہے)۔←  مزید پڑھیے

تھوڑے سے ریچھ ۔۔۔ محمد اشتیاق

ایک اور بزرگ صحافی جو اپنے آپ کو ٹشو پیپر کی بجائے نیوی گیٹر سمجھنے لگے تھے کو پہلے ہی شرابی قرار دیا جا چکا ہے ۔ لیکں پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں یہ اغوا اور پامال شدہ وہ مال ہیں جس کو مالکوں نے لینے سے انکار کر دیا ہے اور اس پا مالی کو انہوں نے مقدس پیشہ سمجھ لیا ہے۔ یہ کہیں نہیں جانے والے ۔ چند سکے، ایک آدھ وڈیو، ایک آدھ زیارت اور یہ دوپٹہ پہن کے پھر دھمال ڈالنے لگ جائیں گے۔←  مزید پڑھیے

بلوچ کو پنجابی کا نوٹس ۔۔۔ محمد اشتیاق

میر حاصل بزنجو پہ آئی ایس آئی چیف کا نام لینے کی وجہ سے کسی نے عدالت میں مقدمہ کر دیا ہے ۔ یہ کیس گوجرانوالہ کی عدالت میں کیا گیا اور میر حاصل بزنجو کو نوٹس بھیج دیا گیا←  مزید پڑھیے

انڈیا کی ہار اور سپورٹس مین سپرٹ ۔۔۔ محمد اشتیاق

اگر میری ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے اور مجھے لگے کہ اس کو باہر کروانے میں کسی ٹیم کے جان بوجھ کے ہارنے کی پلاننگ شامل ہے تو کیا مجھے اس ٹیم کی سپورٹ کرنی چاہئے ؟ ۔۔۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔ اس لئے میں انڈیا کی سپورٹ نہیں کر رہا تھا بلکہ نیوزی لینڈ کی سپورٹ کر رہا تھا ۔ اگر نیوزی لینڈ جیتتی ہے تو مجھے خوشی ہونا کیا برا ہے ؟←  مزید پڑھیے

جسٹس فائز عیسٰی نشانے پر ۔۔۔ محمد اشتیاق

جسٹس فائز عیسیٰ نے دھرنہ کیس میں افواج کے ملازمین کو ملوث قرار دیاتھا۔ اس فیصلے میں تینوں افواج کے سربراہان کوکہا گیا کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ان ملازمین کی تفتیش کریں اوران کے خلاف ایکشن لیں تا←  مزید پڑھیے

ضد یا نالائقی؟ فیصلہ آپ کا ۔۔۔ محمد اشتیاق

پچھلے عشرے میں ہم نے دیکھا کہ "ڈنڈہ" صرف اوپر والے طبقے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ جب بھی عوام الناس میں نفرت جنم لیتی ہے، سادہ کپڑوں میں دفتر جانے کے احکام جاری کرنے پڑ جاتے ہیں۔ فیصلہ سازوں کی موجودہ انتظامیہ خان صاحب کے انتخاب اور میاں صاحب کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بند گلی میں پھنستی جا رہی ہے۔←  مزید پڑھیے

وعدے، حقائق اور پہلے چھ ماہ ۔۔۔ محمد اشتیاق

انسان کی فطری کمزوری ہے کہ جو چیز کانوں کو بھلی لگے، اس کو دل تسلیم کرنے کی طرف زیادہ مائل ہوتا ہے اور اگر موٹا دماغ سہل پسند، ذہنی استعمال میں ذخیرہ اندوزی کا قائل ہو توپھر کانوں کو←  مزید پڑھیے

عورت کو حق دو ۔۔۔ محمد اشتیاق

“ہاں بھائی، بینرز اور پلےکارڈز ریڈی ہیں “، وجہیہ نے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے پوچھا۔ ” ابھی بہت کم ہوئے ہیں، کافی بڑی گیدرنگ ہوگی ، بہت سارے چاہیے ہیں”۔ زمین پہ بچھے چارٹوں کے درمیان گھٹنوں کے بل←  مزید پڑھیے

بدلتے رنگ اور کتے کے آنسو ۔۔۔ محمد اشتیاق

ہمارے وزیر اعظم صاحب جو پودوں کو پانی نہ ملنے پہ دکھی ہو جاتے تھے خاتون اول جو مذہبی طور پہ کتوں کو نحس سمجھتی تھیں لیکن ایک "کتے" کی آنکھ میں آنسو دے کہ اپنے مذہبی نکتہ نظر میں تبدیلی پیدا کر کے اسے گھر میں رکھنے پہ آمادہ ہو گئیں آج 3 بچوں کے کپڑوں پہ خون دیکھ کہ کتنی دکھی ہوئی ہوں گی۔←  مزید پڑھیے