مبشر علی زیدی کی تحاریر
مبشر علی زیدی
سنجیدہ چہرے اور شرارتی آنکھوں والے مبشر زیدی سو لفظوں میں کتاب کا علم سمو دینے کا ہنر جانتے ہیں۔

سنسر شپ۔۔۔۔ مبشر علی زیدی

میں پہلے بھی اسماعیل کاردے کے ناول پیلس آف ڈریمز یعنی خوابوں کے محل کا تذکرہ کرچکا ہوں۔ یہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔ ایک بادشاہ کے دور میں خواب جمع کرنے والا محکمہ تشکیل دیا جاتا ہے۔ رعایا سے کہا←  مزید پڑھیے

کنچے ۔۔۔۔۔۔ مبشر علی زیدی

کل ڈالر ٹری گیا تو وہاں شیشے کے کنچے دیکھ کر آنکھیں جھلملا گئیں۔ ماضی کی یادوں نے اپنی گرفت میں لے لیا۔ حقیقت کی دنیا میں واپس آنے میں کچھ دیر لگی۔ دقّت بھی ہوئی۔ ڈالر ٹری امریکا میں←  مزید پڑھیے

فرق۔۔۔ مبشر علی زیدی

ہمارے حلقے سے بھائی صاحب الیکشن جیتے ہیں۔ ان کے اعزاز میں ایک تقریب ہوئی۔ میں اور ڈوڈو بھی گئے۔ بھائی صاحب تقریر کرنے آئے تو ڈوڈو کھڑا ہو گیا، “آپ نے الیکشن سے پہلے بڑے بڑے وعدے کیے تھے۔←  مزید پڑھیے

سنجو۔۔۔ مبشر علی زیدی

بیشتر لڑکے ویسے ہی ہوتے ہیں، جیسا میں تھا، جیسے آپ ہوں گے۔ ہم سب کے کچھ دوست ہوتے ہیں جو بری صحبت میں بگڑ چکے ہوتے ہیں اور جن کی صحبت ہمیں بگاڑنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ ہم←  مزید پڑھیے

بیادِ یوسفی۔۔۔ مبشر علی زیدی

’’یہ جیو کے پروڈیوسر ہیں، آپ سے ملنے آئے ہیں۔‘‘ سروش صاحب نے کمرے کے دروازے سے میرا تعارف کروایا۔ یوسفی صاحب نے خالی خالی نگاہوں سے مجھے دیکھا۔ میں جھجکتا ہوا اس کمرے میں داخل ہوا جو پرانی کتابوں←  مزید پڑھیے

سب الٹا ہے۔۔۔ مبشر علی زیدی

وزیراعظم جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں ایک کمہار کی دکان کا دورہ کیا اور چکنے گھڑوں کی عدم دستیابی پر برہمی ظاہر کی۔ انھوں نے کمہار کے چاک کا معائنہ کیا اور اسے معیار کے مطابق نہ پاکر پانچ←  مزید پڑھیے

بھونچال۔۔۔ مبشر علی زیدی

جہالت کا بھونچال رقص کرتا ہوا گھر سے نکلا۔ راستے میں دہشت گردوں کا ٹھکانا نظر آیا۔ بھونچال نے اسے نظر انداز کر دیا۔ اس کے بعد منشیات کا اڈا دکھائی دیا۔ بھونچال نے اس کی طرف رخ نہیں کیا۔←  مزید پڑھیے

جنت کیوں یاد آئی۔۔۔۔مبشر علی زیدی

دوست پوچھ رہے ہیں کہ ماہ مقدس رمضان کا آغاز ہوتے ہی جنت کا خیال کیوں آیا؟ یہ میں نے ذرا مہذب الفاظ میں بیان کیا ہے۔ سوال کرنے کا انداز کچھ ایسا تھا، ابے او ملحد، تجھے اپنی ناپاک←  مزید پڑھیے

نفسیاتی طاقت۔۔۔ مبشر علی زیدی

سونے سے مجھے بہت محبت ہے۔ یعنی نیند سے۔ پیلی دھات سے نہیں، جس کی زنجیریں بناکر مرد خواتین کو قابو کرلیتے ہیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ زیور پہنا ہے۔ ہمارے ایک بہت سینئر اور محترم ساتھی ذاکر نسیم کہتے←  مزید پڑھیے

الطاف حسین سے کچھ چبھتے سوالات پر مبنی انٹر ویو۔۔۔۔مبشر علی زیدی

سوال: پاکستان کی ایک عدالت نے آپ کے میڈیا میں آنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ دوسری عدالت نے حال میں حکم دیا ہے کہ آپ کا شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔ کیا ہم یہ سمجھیں کہ آپ کا پاکستان←  مزید پڑھیے

امریکہ میں اے حمید کی سماوار۔۔۔مبشر علی زیدی

ابوالحسن نغمی بزرگ ادیب ہیں۔ سعادت حسن منٹو سے ان کی قربت رہی۔ ریڈیو پاکستان کے ملازم رہے۔ پھر واشنگٹن آگئے۔ کچھ عرصہ وائس آف امریکا میں کام کیا۔ کئی کتابیں لکھیں جن میں داستان جاری ہے، یہ لاہور ہے←  مزید پڑھیے

میرے حسین علیہ السلام۔۔۔مبشر علی زیدی

مجھے سوال کرنے کی عادت بچپن سے تھی۔ کسی کو سوال پسند آئے یا نہ آئے، جواب ملے یا نہ ملے، سوال کرنا ضروری تھا۔ امی مجھے منہ پھٹ کہتی تھیں کیونکہ مہمانوں کے سامنے میرے سوال کبھی کبھی پریشان←  مزید پڑھیے

تربیت۔۔ مبشر علی زیدی

میں نے جرنلزم یا ماس کمیونی کیشن یا میڈیا سائنسز میں نہیں، ادب میں ماسٹرز کیا تھا۔ جرنلزم اٹکل پچو سیکھی۔ پہلی کہانی گیارہ سال کی عمر میں چھپ گئی۔ رسالے پڑھ پڑھ کر لکھنا آگیا تھا۔ لیکن صحافت میں←  مزید پڑھیے

بھنور میں پھنسی کشتی۔۔۔۔ مبشر علی زیدی

میں جس بستی میں رہتا ہوں، وہاں بہت سے چینی نسل کے لوگ آباد ہیں۔ بس میں، ٹرین میں، سوپرمارکیٹ میں، سڑک پر آتے جاتے ان سے سامنا ہوتا ہے۔ امریکا پہنچ کر سب خوش اخلاق ہوجاتے ہیں۔ اجنبی لوگوں←  مزید پڑھیے

چلتے چلتے۔۔۔مبشر علی زیدی

اپریل کا دوسرا ہفتہ ہے لیکن واشنگٹن سے سردی جانے کا نام نہیں لے رہی۔ کل بارش ہوئی اور ہفتے کو کچھ دیر روئی کی دھول جیسی برفباری بھی۔ آج صبح درجہ حرارت دو ڈگری تھا اور فیل لائیک صفر۔←  مزید پڑھیے

محب وطن۔۔۔ مبشر علی زیدی

اُس نوجوان کی آمد کی خبر سن کر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ نوجوان پاکستان کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے کئی سال پہلے بیرون ملک جانے پر مجبور ہوگیا تھا۔ ان دنوں روز←  مزید پڑھیے

سیاسی جماعت کیسی ہونی چاہیے؟ مبشر زیدی

سیاسی جماعت کی ہر ضلع میں تنظیم ہونی چاہیے۔ کئی جماعتوں کی ہے بھی۔ اس سطح پر سرگرم کارکنوں کی سیاسی تربیت کی جانی چاہیے۔ انھیں سیاسی کلچر کی تعلیم دینی چاہیے۔ ان میں سے چند کو عہدے دار بنانا←  مزید پڑھیے

مہنگا خدا۔۔۔ مبشر علی زیدی

“میں ایک ملحد ہوں۔ لیکن میری شادی ہوگئی ہے۔ بیوی کہتی ہے کہ سب لوگوں کے گھر میں خدا ہے، ہمارے گھر میں کیوں نہیں؟ تو بھائی کوئی اچھا سا خدا دکھا دو۔۔” میں نے دکاندار سے فرمائش کی۔ “←  مزید پڑھیے

کڑوا درخت…مبشر علی زیدی

گھر سے نکلتا ہوں تو دوڑتی بھاگتی گلہریاں ٹھہر کر استقبال کرتی ہیں۔ ماکنگ برڈ سیٹیاں بجاتا ہے۔ چڑیاں چُرخ چُرخ کرکے ہنگامہ مچا دیتی ہیں۔ اس علاقے میں بہت زیادہ درخت ہیں اس لیے پرندے بھی بہت ہیں۔ یہ←  مزید پڑھیے

گزارہ۔۔۔ مبشر علی زیدی

سابق فٹبالر رونی کا گھر کتوں سے بھرا ہوا تھا، میں اور ڈوڈو انٹرویو کرنے گئےتھے، اس کا گھر دیکھ کر گھن آئی، لان میں کیچڑ، کچن میں گندگی، بیٹھک میں بدبو، ہر کمرے میں دو کتے۔۔ ہم نے سنا←  مزید پڑھیے