فرق۔۔۔ مبشر علی زیدی

ہمارے حلقے سے بھائی صاحب الیکشن جیتے ہیں۔
ان کے اعزاز میں ایک تقریب ہوئی۔
میں اور ڈوڈو بھی گئے۔
بھائی صاحب تقریر کرنے آئے تو ڈوڈو کھڑا ہو گیا،
“آپ نے الیکشن سے پہلے بڑے بڑے وعدے کیے تھے۔
اب بتائیں، حلقے کے تمام نوجوانوں کو روزگار کیسے دیں گے؟
مکان کیسے فراہم کریں گے؟
لوڈشیڈنگ کیسے ختم کریں گے؟
سڑکیں کیسے بنوائیں گے؟”
بھائی صاحب کے بجائے بھابھی نے مائیک سنبھال کر کہا،
“شادی سے پہلے یہ کہتے تھے
کہ میں تمھارے لیے آسمان سے تارے توڑ کر لاؤں گا۔
پہلے اور بعد کا فرق سمجھو ڈوڈو!”

Facebook Comments

مبشر علی زیدی
سنجیدہ چہرے اور شرارتی آنکھوں والے مبشر زیدی سو لفظوں میں کتاب کا علم سمو دینے کا ہنر جانتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply