• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ درس گاہوں میں ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،ہفتے کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

شہبازشریف نے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق طالبہ کےغمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ درس گاہوں میں ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply