• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایسی غذائیں جو آپ کو پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں

ایسی غذائیں جو آپ کو پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں

کونسی غذائیں استعمال کرنےسےپیٹ کی بیماریاں پھیلتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق آج کل اگرچہ ہر فرد کو ہی پیٹ میں گیس کے مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے مگر کچھ لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
پیٹ میں اضافی گیس اکثر تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔
اس مسئلے کے دوران معدہ ہوا بھرنے سے پھول جاتا ہے جس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔تاہم اکثر ایسا مخصوص غذاؤں کے زیادہ استعمال سے ہوتا ہے جن کے بارے میں جاننا اس مسئلے سے بچنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
سیب
سیب صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند پھل ہے مگر یہ پیٹ میں گیس کی وجہ بن سکتا ہے کیونکہ اس میں شکر کی ایک قسم sorbitol موجود ہوتی ہے۔
متعدد افراد کا جسم اس شکر کو جذب نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں انہیں گیس اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
تربوز
اس مزیدار پھل میں شکر کی ایک قسم fructose کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
ہمارے جسم کو شکر کی اس قسم کو ہضم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جس کے باعث کچھ افراد کو گیس کا سامنا ہوسکتا ہے۔
آلو
اس سبزی میں موجود نشاستہ کے باعث کچھ افراد کو پیٹ پھولنے اور اضافی گیس کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔
مٹر
سبز رنگ کی اس سبزی میں شکر کی ایک قسم galacto-oligosaccharides موجود ہوتی ہے جو معدے میں موجود بیکٹریا کی غذا بنتی ہے جس سے اضافی گیس بنتی ہے۔
کافی اور چائے
ان مشروبات میں موجود کیفین قبض کی روک تھام کرتی ہے مگر اس کے باعث اضافی گیس کے مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
جو کا دلیہ
ناشتے کے لیے اکثر استعمال ہونے والا جو کے دلیے میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے۔
گوبھی یا اس کی اقسام
گوبھی اور اس کی اقسام صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں مگر ان کو کھانے سے پیٹ پھول سکتا ہے اور گیس کی تکلیف ہوسکتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سبزی ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا۔
خشک خوبانی
اس خشک پھل میں موجود فائبر قبض سے ریلیف دلاتا ہے مگر اس میں موجود شکر کی قسم fructose کے باعث اسے زیادہ مقدار میں کھانے سے گیس اور پیٹ درد کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ڈائٹ مشروبات
ڈائٹ مشروبات جلاب جیسا اثر رکھتی ہیں اور اس کے نتیجے میں پیٹ پھولنے اور گیس کے مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
چیونگم
جب آپ چیونگم کو چباتے ہیں تو اس کے ساتھ ہوا کو بھی نگل رہے ہوتے ہیں جس کے باعث معدے میں گیس بھر جاتی ہے۔
سخت کینڈی
اس طرح کی ٹافیوں کو کھانے کے دوران آپ ہوا کو بھی نگلتے ہیں اور ہوا نگلنے کا اثر اوپر بیان ہوچکا ہے۔اسی طرح کینڈیز میں مٹھاس زیادہ ہوتی ہے جو معدے کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply