کون سی عمر کے افراد ٹک ٹاک پر زیادہ وقت گزارتے ہیں ؟

ویسے تو فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہےلیکن اس سےبھی مقبول ایک اورایپ ٹک ٹاک ہےجس پرنوجوانوں کوزیادہ وقت گزارناپسندہے۔
تفصیلات کےمطابق 11 سے17 سال کی عمر کے بچے اور نوجوان اپنا سب سے زیادہ قیمتی وقت ٹک ٹاک پر گزارناپسندکرتےہیں۔
یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔
مشن گن یونیورسٹی کے زیر تحت ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ11 سے17 سال کی عمر کے بچے اور نوجوان روزانہ اوسطاً ایک گھنٹہ52 منٹ ٹک ٹاک پر گزارتے ہیں۔
اس کے مقابلے میں فیس بک پر اس عمر کے افراد محض ایک منٹ گزارتے ہیں۔
اسی طرح11 سے17 سال کی عمر کے بچے اور نوجوان اسنیپ چیٹ پر10 منٹ اور انسٹاگرام پر16 منٹ گزارتے ہیں۔
ٹک ٹاک کے مقابلے پر اگر کسی ایپ کو رکھا جا سکتا ہے تو وہ یوٹیوب ہے مگر وہاں اس عمر کے افراد اوسطاً40 منٹ رہنا پسند کرتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس عمر کے کم از کم50 فیصد نوجوانوں کے اسمارٹ فونز پر روزانہ237 نوٹیفکیشنز آتے ہیں۔
اس تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ نوجوان اپنے اسمارٹ فونز کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
تحقیق میں11 سے17 سال کی عمر کے203 بچوں اور نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا جن کے اسمارٹ فونز میں ایسے سافٹ وئیر انسٹال کیے گئے جن سے یہ جاننا ممکن ہوگیا کہ وہ اپنی ڈیوائسز کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق نوجوان اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر ہی گزارتے ہیں اور اوسطاً روزانہ153 منٹ تک مختلف ایپس استعمال کرتے ہیں۔
اس عمر کے گروپ میں ٹک ٹاک سب سے زیادہ مقبول ایپ ہے جس کے بعد یوٹیوب اور گیمنگ ایپس پر زیادہ وقت گزارا جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ بیشتر نوجوان ٹک ٹاک کو اس لیے ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ پوسٹس پڑھنا یا ٹائپ کرنا پسند نہیں کرتے بلکہ بس اسکرول کرتے رہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply