• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا نمائش کے لیے پیش

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا نمائش کے لیے پیش

بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی اسلحے کی نمائش آئیڈیاز میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا رکھ دیا گیا۔

ٹکڑا حاصل کرنے والے ایئرکموڈور نے کہا کہ یہ ٹکڑا دشمنوں کیلئے پیغام ہے۔

نمائش میں الخالد ٹینک،جے ایف سیونٹین تھنڈر،اینٹی کروز میزائل سمیت جدیداسلحہ بھی توجہ کامرکز ہے جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے جےایف سیونٹین تھنڈر کا نیا ماڈل بھی سامنے لایا گیا۔

دوست ملک ترکیہ کے سب میرین کے اسٹال پر مندوبین کی کافی رش نظر آیا۔

آئیڈیاز نمائش میں پاکستانی دفاعی کمپنیاں اپنے جدید سامان حرب اور مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں، نمائش میں ساٹھ فیصد بین الاقوامی اور چالیس فیصد مقامی دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے موجود ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کشمیرکے نام سے بھی ایک علیحدہ ہال بنایا گیا ہے، گیارواں آئیڈیازاٹھارہ نومبرتک جاری رہےگا، یہ خطےمیں دفاعی ساز وسامان کی نمائش کا سب سے بڑافورم بن گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply