میرے محلے میں ایک عورت رہتی تھی۔ ابھی شادی کی دس بہاریں ہی ایک ساتھ دیکھی تھیں کہ اس کا خاوند اُسے اور چار بچوں کو بے رحم دنیا کی ٹھوکروں کے حوالہ کر کے ابدی نیند سو گیا۔۔۔
وہ بچوں کے بہتر مستقبل کا تب سوچتی اگر اُس کے گھر پیٹ بھرنے کو کھانا میسر ہوتا۔
بچوں کی فکر کے ساتھ ساتھ جسم میں دوڑتے سرطان نے اسے مزید لاغر بنا دیا تھا۔
ڈاکٹروں نے اُسے کہہ رکھا تھا اُس کے پاس وقت بہت کم ہے۔ اسے اپنے دنیا چھوڑ جانے سے زیادہ، اپنے بعد بچوں کی فکر ستاتی تھی۔
ایک دن اس نے T. V پر سنا کہ
شاہزیب قتل کیس میں مجرم کے گھر والوں
نے پیسوں کے عوض اپنے بیٹے کی رہائی خرید لی ہے۔
کچھ دنوں بعد خبر ملی اس نے اپنے آپ
کو کسی رئیس کی گاڑی کے آگے ڈال دیا تھا!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں