3سال بعد چین اور پاکستان کے درمیان تجارت بحال ہوگئی

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازنےچین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہے۔فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک اور چین کے تعاون سے پاکستان میں چلنے والے منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے تھے سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی ۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے چین اور پاکستان کی قیادت اور عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہوگئی ،2020 میں بندش کے بعد اب 2023 میں خنجراب پاس کا دوبارہ کھلنا بڑی خوشی کی خبر ہے نومبر 2016 سے سی پیک فریم ورک کے تحت یہ ارینجمنٹ بہترین جا رہا تھا ، نومبر 2019 میں بند ہوگیا تھا، خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی ، وزیراعظم شہبازشریف اور صدر شی جن پنگ پاک چین آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنارہے ہیں ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کیا،محمد نوازشریف سی پیک کے معمار ہیں، چین کی مدد سے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا ،پاکستان مسلم لیگ(ن) دور کی رفتار سے سی پیک اور پاک چین تجارت جاری رہتی تو آج عوام بدحال نہ ہوتے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہے۔فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک اور چین کے تعاون سے پاکستان میں چلنے والے منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے تھے سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply