ایک اوور ہیٹنگ لیپ ٹاپ کسی بھی طیارے کو تباہ کرنے کیلئے کافی ہے۔
امریکی حکومت کی نئی حیران کردینے والی تحقیق کے مطابق سامان میں موجود بیٹری میں لگنے والی آگ جہاز کے آگ بجھانے کے نظام کو ناکام کرنے کیلئے کافی ہوتی ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر لیپ ٹاپ میں لگی آگ دیگر آتش گیر مواد، جیسے کہ پرفیوم میں موجود گیس یا کاسمیٹکس سے مل جائے توپورے طیارہ میں بہت کم وقت میں شعلےبھڑک اٹھ سکتے ہیں۔
تحقیق نے لیتھیم بیٹریوں سے لاحق خطرات کو واضح کیا ہے جن کا استعمال روز بروز گیجٹس اور اسمارٹ فونز میں بڑھتا جارہا ہے۔
شمالی امریکا کی ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن اس معاملے پر بحث کر رہی ہے کہ آیا بیٹری لگنے والے لوازمات جیسے کہ لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹس کو طیارے کے اندر سامان میں رکھ کر لائے جانے پر پابندی لگائی جائے یا نہیں۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ جہاز کے کارگو ایریا میں پھیلی انسداد آتش ہیلون گیس لیتھیم بیٹری سے لگنے والی آگ پرقابو پانے کیلئے کافی نہیں تھی۔
سسٹم نے آگ کو قریب میں موجود آتش گیرمواد تک پہنچنے تک توروک لیا لیکن ایروسل کینس کو پھٹنے سے نہ روک سکا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں