تحریک انصاف کے کارکن کو 26 ماہ قید کی سزا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قومی پرچم نذرِ آتش کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن کو بغاوت کے مقدمے میں دو سال 2ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے قومی پرچم نذر آتش کرنے کے الزام میں نامزد پی ٹی آئی کارکن کو مجموعی طور پر 26ماہ قید، 50ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔

سیشن جج پشاور کی عدالت میں ملزم جنید احمد سکنہ بانڈہ داؤد شاہ کے کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے کرک میں قومی پرچم نذر آتش کیا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی ، جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر سزا سنائی۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کے بعد ملزم نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی ، جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری کے بعد اس کیخلاف مئی 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply