• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تیسرے فیصلے میں مجھے الیکشن لڑنے سے نااہل کیا جائیگا: نوازشریف

تیسرے فیصلے میں مجھے الیکشن لڑنے سے نااہل کیا جائیگا: نوازشریف

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مجھے آپ پارٹی کی صدارت سے نکال رہے ہیں تیسرا فیصلہ بھی آرہا ہے جس میں مجھے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل کریں گے اور مجھے پتا ہے کہ یہ مجھے الیکشن لڑنے سے بھی محروم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کالے حروف والے بہت فیصلے ہیں، نہیں سمجھتا کہ ایسا کوئی فیصلہ ہے کہ سنہری حروف سے لکھا جائے، پارٹی صدر کو نکالنا پری پول دھاندلی ہے، (ن) لیگ کو سینیٹ الیکشن سے محروم کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گاڈ فادر ، سیسلین مافیا، چور ڈاکو کہا گیا، پھر دوسرے دن کہاجاتا ہے سیاسی لیڈروں کا احترام ہے۔

میاں نوازشریف نے مزید کہا کہ آج بھی کہا اور کل بھی کہا تھا کہ کلیبری فونٹ 2005 میں دستیاب تھا، گواہ نے آج کہا کہ وہ آئی ٹی ایکسپرٹ نہیں، گواہ نے خود کہا ہے کہ 2005 میں کیلبری فونٹ موجود تھا، ہمارے مؤقف کی تائید ہوئی ہے جب کہ جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب آہستہ آہستہ مل رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب کچھ نہیں ملا تو ضمنی ریفرنسز لائے جارہے ہیں لیکن لوگوں کی سمجھ آرہی ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply