بچوں کے لئے پولیو سے بچاؤ کی اولین ویکسی نیشن

پٹس برگ ، پنسلوانیا کے آرسینل ایلیمنٹری سکول کے کچھ بچوں کو آج کے دن 1954 میں پہلی مرتبہ پولیو کی ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔ یہ ویکسین ڈاکٹر ساک نے تیار کی تھی۔ پولیو ما ئیلیٹیس ( مختصراً پولیو ) طاعون اور انفلوئنزا کی طرح ہلاکت خیز تو نہیں مگر یہ ایک ایسی متعدی بینوماری ہے کہ ایک دفعہ پھوٹ پڑے تو اس کو روکنے کا کوئی طریقہ ابھی دریافت نہیں ہوا۔ 1940 میں صدر روزویلٹ نے ایک عوامی تنظیم مارچ آف ڈائمز کے نام سے قائم کی جس کا مقصد پولیو کا قلع قمع تھا وہ ڈاکٹر ساک کو بھی اس تنظیم کا حصہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ 1954 میں اس کا عام استعمال شروع ہوا تو اس کے نتائج کافی حوصلہ افزا تھے کامیابی کی شرح 60 سے 70 فی صد تھی۔ ویکسین میں اصلاح اور بہتری کا عمل جاری رہا۔ بالآخر ڈاکٹر البرٹ سابن ایک ایسی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے جسے ٹیکے کے ذریعے استعمال کرنے کی بجائے نگلا جا سکتا تھا۔ یہ ویکسین سستی بھی تھی اور اس کا استعمال بھی آسان تھا۔ اگرچہ بیماری کا حملہ ہو جانے کے بعد اس کا کوئی علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوا ، مگر اس ویکسین کی وجہ سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو عمومی طور پر پولیو سے پاک کر دیا گیا ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں