• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب ریاض میں تخیل ادبی فورم کی جانب سے پہلے مشاعرے کا انعقاد

سعودی عرب ریاض میں تخیل ادبی فورم کی جانب سے پہلے مشاعرے کا انعقاد

(رپورٹ :شاہد خیالوی)سعودی عرب ریاض میں تخیل ادبی فورم نے اپنے پہلے شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا ۔ مشاعرے کے آغاز میں تخیل ادبی فورم کے سرپرست اعلی منصور محبوب چوہدری نے تخیل ادبی فورم کا تفصیلی تعارف اور اس کے اغراض و مقاصد سے سامعین کو آگاہ کیا ۔ تخیل ادبی فورم کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری راشد محمود نے تخیل ادبی فورم کے سلسلہ وار مجّلہ کی تفصیلات بیان کی ۔ مشاعرے کی صدارت جناب اقبال اعجاز بیگ نے کی اور نظامت کے فرائض تخیل ادبی فورم کے جنرل سیکریٹری یوسف علی یوسف نے ادا کیے ۔ بحرین سے آئے سینئر شاعر جناب ریاض شاہد مشاعرے کے مہمانِ خصوصی جبکہ محترمہ امِ ریاض ساجدہ چوہدری، جناب ابو طاہر بلال اور بحرین سے جناب اقبال طارق مہمان اعزازی کی نشتوں پہ جلوہ افروز ہوئے۔

سامعین کی ایک کثیر اور پرجوش تعداد مشاعرے میں دیکھنے کو ملی ۔ سامعین نے مشاعرے میں بڑی توجہ سے شرکت کی اور ہر شاعر کو بے پناہ داد سے نوازا ۔ مشاعرے میں افتخار احمد سائل، کامران ملک، محمد عظیم الدین، پیر اسد کمال، منصور محبوب چوہدری، شاہد خیالوی، سلیم کاوش، سہیل اقبال، صدف فریدی، شوکت جمال، محسن رضا سمر ، خواجہ مسیح الدین، ساجدہ چوہدری، ابو طاہر بلال، اقبال طارق، ریاض شاہد، اقبال اعجاز بیگ اور یوسف علی یوسف نے سامعین کو اپنی شاعری سے محظوظ کیا خاص طور پر امِ ریاض ساجدہ چوہدری کی نظم “بے اولاد ماں” پر تمام مہمان اور سامعین نے احترامًا کھڑے ہوکر داد دی ۔

مہمانِ خصوصی ریاض شاہد نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پہ تخیل کی انتظامیہ اور سامعین کو مبارک باد دی اور کہا کہ آج کے بعد ریاض کے تمام مشاعروں کو تخیل کے اس ابتدائی مشاعرے کی کسوٹی پہ پرکھا جائے گا ۔

مشاعرے کے صدر اقبال اعجاز بیگ نے تخیل کو ریاض میں ادبی جدت قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تخیل ادبی فورم ریاض اپنے ابتدائی مشاعرے میں ہی نئے شعراء اور نئے سامعین دونوں متعارف کرانے میں کامیاب رہا ہے جو کہ بذات خود ایک بڑی کامیابی ہے ۔

مشاعرے کے آخر میں تخیل ادبی فورم کے صدر محمد صابر نے مہمان خصوصی ریاض شاہد کو اور تخیل ادبی فورم کے سرپرستِ اعلی منصور محبوب چوہدری نے سینئر شاعر شوکت جمال کو ان کی ادبی خدمات پہ تخیل ادبی ایوارڈ دیے ۔ مشاعرے کے صدر اقبال اعجاز بیگ نے مہانِ اعزاز امِ ریاض ساجدہ چوہدری کو ان کے سماجی خدمات پہ تخیل سماجی ایوارڈ دیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

تخیل ادبی فورم کے صدر محمد صابر اور جنرل سیکریٹری یوسف علی یوسف نے تمام شعراء کرام، سامعین، میڈیا ٹیموں بالخصوص تخیل ادبی فورم کی انتظامیہ جن میں شاہد خیالوی (سیکٹری اطلاعات و نشریات)، محسن رضا سمر (سیکریٹری مالیات)، راشد محمود (ڈپٹی جنرل سیکریٹری)، پیر اسد کمال (سیکریٹری رابطۂ عامہ) اور کامران ملک (میڈیا کوڈینیٹر) شامل ہیں، کوتخیل ادبی فورم کے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply