• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے کورونا پازیٹو افراد کے لیے نئی ہدایات جاری

بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے کورونا پازیٹو افراد کے لیے نئی ہدایات جاری

اسلام آباد: بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے کورونا پازیٹو افراد کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق کورونا ٹیسٹنگ پروٹوکولز میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت مثبت کورونا ٹیسٹ والے مسافروں پر دس روز کے لیے حکومتی قرنطینہ سینٹرز میں رہنے کی عائد شرط ختم کردی گئی ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق اب کورونا کے مثبت ٹیسٹ والے مسافر اپنے گھروں پر ہی 10 روز کے لیے خود کو قرنطینہ کریں گے۔

سی اے اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبائی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو ہوم قرنطینہ کو یقینی بنانے سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مسافروں سے متعلق دیگر ٹیسٹنگ پالیسی پروٹوکولز آخری حکم نامے کے مطابق لاگو رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اس سے قبل مسافروں کو کورونا مثبت آنے کی صورت میں ہوٹل یا سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں قیام کرنا پڑتا تھا۔ سرکاری سینٹرز سے متعدد افراد کے فرار ہونے کے بھی کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply