سابق مس ورلڈ، 34 کروڑ کی شراب چوری کرنے پر گرفتار

میکسیکو کی سابق ملکہ حسن کو ہسپانوی ریسٹورنٹ سے17 لاکھ ڈالرمالیت کی شراب چرانے کا الزام میں تلاش کیا جا رہا تھا۔

نو ماہ کی تلاش اور تحقیقات کے بعد پولیس نے ملکہ حسن اور ان کے دوست کو کروشیا سے گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق شراب کی چوری کا یہ واقعہ گزشتہ برس27 اکتوبر کو ہسپانوی شہر کیسیریس کے معروف آٹریو ہوٹل میں پیش آیا تھا۔

چوری کرنے کے فوی بعد یہ جوڑا، ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا، اور کئی ماہ تک یورپ کے مختلف ملکوں میں پھرتے رہے، تاہم کروشیا پہنچتے ہی انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس جوڑے نے شراب کی 45 بوتلیں چرائیں، جن میں  چند انتہائی نادر قسم کی تھیں جن میں سے ایک کی قیمت تقریباً تین لاکھ پندرہ ہزار ڈالر تھی۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں نے نہایت ماہرانہ انداز میں چوری کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ اور اس کے لیے انہوں نے کئی ماہ تک ریستوراں کا جائزہ لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس جوڑے کو پکڑنے کے لیے پولیس نے نیدرلینڈ، کروشیا اور رومانیہ کے انٹرپول کے ساتھ بھی مل کر کام کیا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان ملزمان کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply