• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا وائرس 27 فٹ تک اثر انداز، گھنٹوں ہوا میں معلق رہتا ہے، تحقیق

کورونا وائرس 27 فٹ تک اثر انداز، گھنٹوں ہوا میں معلق رہتا ہے، تحقیق

میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے محققین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس 27 فٹ تک اثر انداز ہوتا ہے اور گھنٹوں تک ہوا میں معلق رہتا ہے۔

ایم آئی ٹی کے محققین نے 6 فٹ کی سماجی دوری اختیار کرنے کی گائیڈ لائنز بہت حد تک ناکافی قرار دی ہیں اور کہا ہے کہ کورونا وائرس ۲۷ فٹ تک اثر انداز ہوتا ہے اور گھنٹوں تک ہوا میں معلق رہتا ہے۔

ادارے کی ایسوسی ایٹ پروفیسر لیڈیا برائووا کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی موجودہ گائیڈ لائنز 1930 کے پرانے ماڈل پر مبنی ہیں جن پر فوری طور پر نظر ثانی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہم ہر قسم کی تحقیق کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد نو لاکھ پینتیس ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ47,241 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں اکیس سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ چھبیس افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

یورپ میں کورونا نے تباہی مچا دی ہے جہاں بتیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اٹلی اور اسپین کورونا کے نئے مراکز ہیں جہاں مریضوں کی تعداد ایک ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور دونوں ممالک میں بائیس ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

امریکہ میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا ایک ہزار پچاس سے زائد جانیں نگل چکا ہے۔ صرف نیویارک میں پانچ سو پانچ افراد ہلاک ہوئے۔24 گھنٹوں میں چھبیس ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور امریکہ میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ پندرہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں ایک روز میں مزید سات سو ستائیس افراد چل بسے اور تیرہ ہزار ایک سو سے زائد افراد مہلک وائرس کا نشانہ بنے۔ اٹلی میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

برطانیہ میں کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔ چوبیس گھنٹے میں پانچ سو تریسٹھ افراد چل بسے ہیں اور مجموعی طور پر تئیس سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اورتیس ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply