• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی، آرمی چیف

دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان جیسپر وائیک نے ملاقات کی۔ دونوں نے ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور جرمن نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال بالخصوص انسانی امداد میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جرمنی کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے۔ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پربھی زور دیا۔ جرمنی کےنمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردارکوسراہا۔ جسپروک نے پاکستانی کی بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کی بھی تعریف کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

مسٹرجسپروک نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply