• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ہیک

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ہیک

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاونٹ ایک مرتبہ پھر ہیک ہو گیا۔ اکاونٹ  کچھ دیر بعد بحال کردیا گیا۔

وزیر اعظم کے دفتر سے کیے جانے والے ٹویٹ کے مطابق یہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے علم میں لایا گیا اور وزیراعظم کا ذاتی ٹوئٹر ہیندل فوری طور پر محفوظ کر لیا گیا۔

ٹویٹ میں وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹر صارفین سے درخواست کی ہے کہ اس دوران کیے جانے والے کسی بھی ٹویٹ کو نظرانداز کر دیا جائے۔

تاہم اس دوران اس اکاونٹ سے کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا  نہ ہی اب تک کسی اور متاثر اکاؤنٹ کی کوئی تفصیلات  ملی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ ستمبر2020میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہوا تھا۔ اس وقت کچھ ٹویٹس جاری کیے گئے تھے جس میں فولوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈ میں پیسے عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply