معاشیات کا نوبل انعام کلاڈیا گولڈن کے نام

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2023 معاشیات کا نوبل انعام  کلاڈیا گولڈن کو دینے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کلاڈیا گولڈن نے  لیبر مارکیٹ میں صنفی اختلافات کے  اہم نکات پر بحت کرتے ہوئے صدیوں کے دوران خواتین کی کمائی اور لیبر مارکیٹ میں ان کی  شرکت کا پہلا جامع اکاؤنٹ فراہم کیا۔
ان کی تحقیق زمانہ جدید میں  تبدیلی کی وجوہات کے ساتھ ساتھ باقی صنفی فرق کے اہم ذرائع کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
کلاڈیا گولڈن کے مطابق عالمی لیبر مارکیٹ میں خواتین کی نمائندگی بہت کم ہے اور جب وہ کام کرتی ہیں تو وہ مردوں کے مقابلے کم کماتی ہیں۔ کلاڈیا گولڈن نے  اپنی تحقیق کے دوران محض  امریکا سے 200 سال سے زیادہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، جس سے  انہوں نے ثابت کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ آمدنی اور روزگار کی شرحوں میں صنفی فرق کیسے اور کیوں کر بدلا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

76 سالہ کلاڈیا گولڈن امریکی شہری ہیں،کیمرج سےمعاشیات میں  ایم اے  کے بعد انہوں نے اپنی   یونیورسٹی آف شکاگو الی نائے سے 1972 میں  اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی ۔ وہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply