• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھنسالی کا شاہ رخ , سلمان کوایک ساتھ کاسٹ کرنیکا فیصلہ

بھنسالی کا شاہ رخ , سلمان کوایک ساتھ کاسٹ کرنیکا فیصلہ

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلطان سلمان خان پہلی بار ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی نے شاہ رخ خان اورسلمان خان کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اپنے اگلے پراجیکٹ میں کنگ خان اور دبنگ خان کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، فلم میں دونوں کا کردار مرکزی ہوگا۔ فلم کی کہانی 1991 میں ریلیز ہوئی دلیپ کمار اور راجمکار کی فلم  سوداگر سے اور کسی حد تک شاہ رخ اور سلمان کی زندگی سے ملتی جلتی ہے جس میں دونوں دوست ایک دوسرے کے دشمن بن جاتے ہیں اور یہ دشمنی ایک بار پھر دوستی میں بدل جائے گی۔ پراجیکٹ کا نام اور دیگرکاسٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی اطلاعات منظر عام پر نہیں آئیں۔ کنگ خان اور دبنگ خان آخری بار1998 میں ریلیز ہوئی فلم  کچھ کچھ ہوتا ہے  میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، تاہم 2008 میں ایک تقریب کے دوران ہونے والے جھگڑے کے باعث دونوں کو ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارہ نہ تھا۔ لیکن گزشتہ برس فلم ٹیوب لائٹ کی ریلیز کے موقع پر دونوں خانز کی دشمنی ایک بار پھر دوستی میں بدل گئی۔ سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں شاہ رخ مختصر کردار میں نظر آئے تھے اور اب سلمان شاہ رخ کی فلم زیرو میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply