حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کی اموات میں مسلسل اضافہ سامنے آرہا ہے، مجموعی طور پر 1350 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
غزہ کی پٹی میں ہونے والی جنگی کارروائیوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 800 ہوگئی جن میں 9 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 2200 تک ہے جبکہ فلسطینی شہداء کی تعداد 550سے زائد ہوگئی ہے۔
حماس اسرائیل کشیدگی کے تیسرے روز بھی دونوں جانب سے فائرنگ اور حملوں کا سلسلہ جاری رہا اسرائیل پر غیر متوقع حملے کے بعد اب حزب اللہ جنگجوؤں نے بھی لبنان سے صہیونی ریاست کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔
حماس کے جنگجو اب بھی اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کے اندر موجود ہیں جہاں ان کی کئی مقامات پر اسرائیلی فوج سے دو بدو جھڑپیں ہورہی ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ کرکے اس کی مکمل ناکہ بندی کردیں گے، علاقے کی بجلی کا رابطہ منقطع اور خوراک اور ایندھن کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کیخلاف بزدلانہ کارروائی میں غزہ میں حماس کے کمانڈرز کے گھروں پر رات بھر بمباری کی، ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، ان حملوں میں بچوں سمیت 560 فلسطینی شہید اور 2900 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ میں 1ہزار سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا، جس میں فضائی حملے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں شدید بمباری کے نتیجے میں 1لاکھ 23 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں