• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات،سپیکر کا عمران خان کو بلانے کا فیصلہ

آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات،سپیکر کا عمران خان کو بلانے کا فیصلہ

آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات اسی ہفتے شروع ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسپیکر کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائے گی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان خود آئیں یا اپنا نمائندہ بھجوائیں یہ ان کی مرضی ہوگی۔ عمران خان سمیت تمام سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے اسی ہفتے جاری کیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply