پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی گرفتاری کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اینٹی کرپشن شاہدہ ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے 20 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا لیکن بار بار بلانے پر بھی وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق فرخ حبیب کیخلاف فیصل آباد ریجن میں 3 انکوائریاں جاری ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف منصوبوں میں ٹھیکوں کے عوض رشوت وصول کی۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ستیانہ کارپٹ روڈ کے ٹھیکے میں بھاری رشوت وصول کی، روڈ کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہوسکی ہے، متعدد مرتبہ نوٹسز دینے پر بھی پیش نہ ہوئے، اب گرفتاری ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply