• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیا آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ کیا کہتے ہیں؟

کیا آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں، وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گزشتہ روز آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا تھا، جس کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوچکی ہیں۔تاہم ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہیں اور ان کی بیرون ملک روانگی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply