ڈی جے براوو کے نئے گانے میں آفریدی کی جھلک

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرکٹر ڈُوین جان براوو موسیقی سے بھی بڑا گہرا لگاؤ رکھتے ہیں، ان کا گایا ہوا گیت ‘چیمپئن’ آج بھی بہت مقبول ہے۔

ڈی جے براوو نے اپنے نئے گانے ‘ایشیا’ میں شاہد آفریدی، ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، شکیب الحسن اور راشد خان کا ذکر کیا ہے۔ ویڈیو میں ان اسٹارز کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ڈُوین براوو نے ایک بہترین کوشش کی ہے۔ امید ہے کہ نیا گانا چیمپئن سے بھی زیادہ مقبول ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ براوو گزشتہ سال اکتوبر میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ براوو اب صرف لیگز کھیل رہے ہیں اور آئی پی ایل میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ بھارت آئیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply