• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے 20 کروڑ دیئے ،کے آر کے کا انکشاف

رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے 20 کروڑ دیئے ،کے آر کے کا انکشاف

بھارتی فلموں کےناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے انکشاف کیا ہے کہ رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے 20 کروڑ روپے دیئے تھے۔

بھارت کے فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) بیانات اور دیگر اداکاروں سے متعلق متنازعہ ٹوئٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، حالانکہ اپنے بیانات کی وجہ سے انہیں متعدد بار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے-

کے آر کے نے اپنے یوٹیوب چینل پر یش راج بینرز کی فلم ’بنٹی اور ببلی ٹو‘ کے اسکرپٹ پر تنقید کی جس میں ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کی اہلیہ رانی مکھرجی اور چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ فلم کے ذریعے اداکارہ شروری کو لانچ کیا گیا اور سدھانت چترویدی کو بھی لیڈ رول میں لیا گیا۔

کے آر کے نے اپنے بیان میں کہا کہ ادتیہ چوپڑا نے جب جب کسی کو لانچ کیا، اس کا آغاز ایسے ہی بدترین ہوا ہے لیکن اکثر لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے تو رنویر سنگھ کو بھی لانچ کیا جو ایک کامیاب اداکار ہیں، تو اس پر میں رنویر کے چاہنے والوں کو بتانا چاہوں گا کہ رنویر سنگھ کو ادتیہ نے نہیں تلاش کیا بلکہ خود رنویر کے والد نے ادتیہ کو 20 کروڑ روپے دیئے تاکہ وہ ان کو بالی ووڈ میں موقع دیں۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ کا بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں اپنا آغاز یش راج فلمز ’’بینڈ باجا بارات‘‘ سے کیا جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جس پر رنویر سنگھ کو فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ رنویر سنگھ متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ ان کی کامیاب ترین فلموں میں پدماوت، باجی راؤ مستانی، رام لیلا، گلی بوائے اور سمبا شامل ہیں اداکار نے گزشتہ سال ہی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کی تھی-

واضح رہے کہ کے آر کے بیانات اور دیگر اداکاروں سے متعلق متنازعہ ٹوئٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، حالانکہ اپنے بیانات کی وجہ سے انہیں متعدد بار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود وہ باز نہیں آتے کچھ ماہ پہلے انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ان کی فلم ’رادھے، یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘‘ پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سلمان خان نے بالی ووڈ ناقد کے آر کے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا جس پر انہوں نے فوراً پینترا بدلتے ہوئے کہا کہ میں نے تو صرف سلمان خان کی فلم پر تنقید کی تھی لیکن آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر تنقید نہیں کروں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply