روسی حملے کو سال مکمل،یوکرین میں خصوصی نوٹ کا اجراء

روس کے حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوکرین نے خصوصی یادگاری نوٹ جاری کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق 24 فروری 2022 کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا گیا تھا ، ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرین کے مرکزی بینک نے خصوصی یادگاری نوٹ کی نقاب کشائی کی۔

مرکزی بینک کی جانب سے یوکرینی کرنسی Hryvnia کا 20 کے خصوصی نوٹ کے ایک طرف تین فوجیوں کو قومی پرچم بلند کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ نوٹ کی دوسری طرف رسی سے بندھے ہوئے دو ہاتھوں کی تصویر ہے جو مبینہ طور پر جنگی جرائم کی نشاندہی کرتی ہے۔

گورنر نیشنل بینک آف یوکرین کاکہنا تھا کہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ہم نے ایک یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا جو کاغذ کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر سال بھر کے جذبات، مواد اور نمایاں ہونیوالی چیزوں کی عکاسی کرے گا، اس نوٹ کو ڈیزائن اور تیار کرنے میں تقریباً 8 ماہ کا وقت لگا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک روس یوکرین جنگ میں 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 56 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 15 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply