• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کا کیس،جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی

مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کا کیس،جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نےمریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کر لی۔

عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کو بھجوا دی۔ عدالت کی جانب سے نوٹ لکھا گیا ہے کہ چیف جسٹس کسی دوسرے بینچ کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کریں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔لاہورہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کچھ دیر بعد مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس زیر التوا ہے۔مریم نواز کیخلاف نیب حملہ کیس بھی زیر التواہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق مریم نواز کے علاوہ تمام ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ مریم بھی بیرون ملک چلی گئیں تو خدشہ ہے واپس نہیں آئیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply