• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بیجنگ:کوویڈ لاک ڈاؤن کا خدشہ، لوگوں نے سامان خریدنا شروع کر دیا

بیجنگ:کوویڈ لاک ڈاؤن کا خدشہ، لوگوں نے سامان خریدنا شروع کر دیا

چینی دارالحکومت بیجنگ میں کوویڈ لاک ڈاؤن کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے بڑے پیمانے پر ضرورت کی اشیا خریدنا شروع کر دیں۔

چین میں ایک بار پھر وبائی بیماری کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز کے باعث بیجنگ میں لاک ڈوان لگانے پر غور کیا جا رہاہے۔

لاک ڈاون کے خدشے کے پیش نظر چینی عوام میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور شہریوں نے بڑے پیمانے پر اشیائے ضروریہ خرید کر جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ بیجنگ میں دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

اس سے قبل چینی حکام کی طرف سے بیجنگ کے ایک وسطی علاقے میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس علاقے میں جسےچاؤ ینگ کہا جاتا ہے 35 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ چین پہلے ہی ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کوویڈ کی وبا کے پھیلاؤ کی روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply