• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا بھر میں ملٹری اخراجات تاریخ کی بلند ترین سطح پر

دنیا بھر میں ملٹری اخراجات تاریخ کی بلند ترین سطح پر

عالمی سطح پر ملٹری اخراجات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی سطح پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے والے سویڈش ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ نےانکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں پہلی مرتبہ ہتھیاروں پر ہونے والے اخراجات سالانہ دو ٹریلین ڈالرز کی حد سے بڑھ گئے ہیں۔

پیس اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق سال 2021 کے دوران دنیا بھر میں 2.113 ٹریلین ڈالرز ہتھیاروں کو خریدنے یا انہیں جدید بنانے پر خرچ کیے گئے۔

ایس آئی پی آر آئی کے مطابق ہتھیاروں پر سب سے زیادہ خرچہ کرنے والے ممالک میں امریکا، چین، بھارت، برطانیہ اور روس شامل ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان پانچ ممالک نے مجموعی طور عالمی سطح پر اس مقصد کے لیے لگائی جانے والی مجموعی رقم کا 62 فیصد خرچ کیا ۔جبکہ صرف امریکا نے 38 فیصد رقم ہتھیاروں پر لگائی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply