• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترکیہ زلزلہ: 155 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکلنے والے بچے کی انوکھی فرمائش کردی

ترکیہ زلزلہ: 155 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکلنے والے بچے کی انوکھی فرمائش کردی

  ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ابھی بھی ریسکیو کا کام جاری ہے۔

زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد اور بچوں نے اپنا گھر بار اور خاندان کھویا وہیں متعدد کو قدرت نے دوسری زندگی سے نوازا۔

ترک  میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے صوبے Gaziantep میں زلزلے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے معجزاتی طور پر 9 سالہ بچے کو زلزلے کے تقریباً 155 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ 6 دن سے زائد ملبے تلے بھوکا پیاسا پھنسے رہنے کے بعد بچے نے ریسکیو اہلکاروں کو دیکھتے ہی مختلف فرمائشیں کیں۔

 

ملبے سے زندہ نکلنے کے بعد بچے نے بظاہر اسٹریچر پر لیٹے ہوئے ہی ریسکیو اہلکاروں سے درخواست کی کہ میرے لیے اسٹرابیری ذائقے والی آئسکریم لے کر آئیں،اس کے علاوہ اس نے 5 گیلن پانی لانے کی بھی فرمائش کی۔

جب ریسکیو اہلکاروں نے بچے سے پوچھا کہ کیا تم اتنا سارا پانی پی لو گے ؟ تو اس نے جواب دیا کہ جی پی لوں گا، مجھے بہت پیاس لگی ہے۔ساتھ ہی اس نے سوال بھی کیا کہ میں کتنے دن تک ملبے تلے رہا۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شہر قہرامان ماراش میں 183 گھنٹوں بعد 10 سالہ بچی اور صوبہ حاطے میں 182 گھنٹے بعد 12 سالہ بچے کو  بھی ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ریسکیو ٹیموں نے 12 سالہ بچے کو ملبے سے زندہ نکالا تو وہاں موجود افراد نے تالیاں بجائیں اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply