ٹوئٹر نے ایڈٹ بٹن کا اعلان کردیا

ٹوئٹر نے  طویل انتظار کے بعد اپنے صارفین کے لیے ایڈیٹ بٹن کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعلان لگژری کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا ، اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین ایلون مسک کے ٹوئٹرکے بورڈ آف ڈائریکٹر بننے کے بعد کیا ہے۔

گزشتہ پیر کو ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر سے صارفین سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ایڈٹ بٹن چاہتے ہیں، جسے انہوں نے ایک پول کی شکل دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایلون مسک  ٹوئٹر کے  9.2 فیصد شئیرز کے مالک بن گئے ہیں۔

تاہم ٹوئٹر نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہو کوئی ہم سے یہی بوپچھ رہا ہے، اور ہاں ہم گزشتہ سال سے اس پر کام کر رہے ہیں، اور انہیں یہ خیال کسی کے پول دیکھنے کے بعد نہیں آیا۔

ٹوئٹر نے یہ بھی بتایا کہ ہم آنے والے مہینوں میں  ٹوئٹر لیبس میں ٹیسٹنگ شروع کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر نے ایڈٹ بٹن سے متعلق چھوٹی سے ویڈیو بھی شئیر کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایڈیٹ بٹن کی ٹیسٹنگ ٹوئٹر بلیو پر رواں برس کے اواخر میں کی جائے، جس کی ماہانہ سبسکرپشن سروس 3 ڈالر ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ ٹوئٹر کے صارفین کئی سال سے ایڈیٹ بٹن کا مطالبہ کر رہے تھے، تاہم شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسے کا 2020 میں کہنا تھا کہ ٹوئٹر ممکنہ طور پر ایسا نہیں کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply