وسطِ مدتی امریکی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور کئی پاکستانی امریکی امیدواروں کے کامیاب ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی ٹیکساس ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر سلیمان لالانی کے رکنِ ٹیکساس ریاستی اسمبلی منتخب ہونے کا امکان روشن ہے۔ تاہم ڈاکٹر آصف محمود پر حریف یونگ کم کو برتری حاصل ہے۔
علی سجاد تاج مسلسل تیسری بار آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہوئے ہیں وہ کیلی فورنیا میں ڈیمو کریٹک پارٹی ڈیلیگیٹ بھی ہیں، انہوں نے مسلسل 3 بار میئر بن کر ہیٹ ٹرک کی ہے۔
امریکی انتخابات میں اب تک ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکن کو 191 اور ڈیمو کریٹس کو 167 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد سینیٹ میں ری پبلکنز کی 46 اور ڈیمو کریٹس کی 47 نشستیں ہونے کا امکان ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکنز کی برتری کا امکان زیادہ ہے۔کانگریس میں طاقت کا توازن ری پبلکنز کے پلڑے میں آیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مضبوط ہو گی جس سے صدر جو بائیڈن کے لیے اگلے 2 سال مشکل ہو جائیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں