• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کسی کے پیر پکڑے نہ منتیں کیں،چاہتا ہوں فوج مزید مضبوط ہو، عمران خان

کسی کے پیر پکڑے نہ منتیں کیں،چاہتا ہوں فوج مزید مضبوط ہو، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے اور نہ منتیں کیں۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج تیسرے روز عمران خان کی قیادت میں مریدکے سے روانہ ہو رہا ہے۔ عمران خان نے لانگ مارچ کے تیسرے روز کے آغاز سے قبل شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کے پیر پکڑے نہ منتیں کیں بلکہ میں نے ان سے بات کی جن سے آپ ملنے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میں تمھارے پاس پیغام کیوں بھجواؤں گا۔ شہباز شریف دنیا میں گھوم رہا ہے کہ مجھے پیسے دو۔ میرا مطالبہ ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کرا دو اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ فوج مزید مضبوط ہو۔

عمران خان نے کہا کہ سن لیں ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں اور میں ایک آزاد آدمی ہوں۔ غلام سے بہتر ہے اللہ مجھے موت دے۔ تعمیری تنقید کرتا ہوں اور میں اپنی فوج کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج تیسرے روز چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مریدکے سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گا۔ مارچ کا آج رات پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہو گا۔

عمران خان کی گوجرانوالہ میں موجودگی کے دوران ممکنہ کشیدگی کا خدشہ ہے جبکہ گوجرانوالہ میں وفاقی زیر خرم دستگیر کی رہائش گاہ پر پولیس سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔

4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار لانگ مارچ کی سیکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے ساتھ 700 ٹریفک وارڈنز کو بھی دوسرے اضلاع سے بلایا گیا ہے۔ سی پی او گوجرانوالہ نے لانگ مارچ پر تعینات پولیس اہلکاروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں اور کچھ دیر بعد لانگ مارچ مریدکے سے روانہ ہو گا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مریدکے پہنچ کر رک گیا تھا۔ جہاں سے آج صبح روانہ ہو گا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں ملاقاتوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ملاقاتوں کی باتیں صرف افواہیں ہیں۔ لانگ مارچ سے واپس اس لیے آیا کہ لاہور قریب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی فیصلہ کرچکے ہیں کہ لانگ مارچ رات کو آگے نہیں بڑھے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے صرف ایک ہی مطالبہ کر رہا ہوں اور وہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو صرف یہ ایک مطالبہ ہی ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply