ٹوئٹر نے سیفٹی موڈ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنا نیا فیچر متعارف کروایا جو ویب سائٹ کے غلط استعمال اور ٹرولنگ کو روکنے میں مدد کرے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹویٹر کے نئے فیچر میں سیفٹی موڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جو نفرت انگیز ریمارکس کرنے والوں کو سات دن کے لیے بلاک کر دے گا۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

رپوٹ کے مطابق صارفین کو ناپسندیدہ ٹویٹس سے نمٹنے کے لیے یہ فیچر ایک بار فعال ہونے کے بعد خود بخود کام کرے گا۔

ٹویٹر یوکے پبلک پالیسی کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹویٹر پر لوگوں کی پرائیوسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اور منفی کمنٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے اور آئندہ بھی اس پر کام کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کے لیے فیچر متعارف کرایا تھا جس میں نئے فیچر”رپورٹ ٹویٹ”کا مقصد عالمی وبا کورونا اور دیگر اہم عالمی موضوعات اور معاملات سے متعلق غلط معلومات  کے پھیلاؤ کا سد باب کرنا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ غلط معلومات کی روک تھام کے لیے صارفین کے لیے رپورٹ ٹویٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا تھا۔

  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply