می ٹو مہم کے مرکزی کردارکو 16 سال قید کی سزا

80 سے زائد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ہالی وڈ کا جنسی درندہ ہاروی وائن اسٹین اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈائریکٹر اور پروڈیوسرہاروی وائن اسٹین کو خ لاس اینجلس میں اداکاراؤں کے ساتھ زیادتی کاجرم ثابت ہونے پر 16 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔لاس اینجلس کی عدالت نے ہالی وڈ کے سابق ہدایتکار وائن اسٹین کو اداکاراؤں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں سزا سنائی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہاروی وائنسٹین کو 2013 میں ایک فلم فیسٹیول کے دوران ہوٹل کے کمرے میں اداکاراؤں کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گزشتہ سال دسمبر میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ امریکی عدالت میں ہاروی وائن اسٹین نے جج سے اپیل کی تھی کہ اسے عمر قید کی سزا نہ دیں وہ اس کا مستحق نہیں ہے۔ہاروی وائن اسٹین پر 70 کی دہائی میں 80 سے زیادہ خواتین نے عصمت دری اور بدتمیزی کے الزامات لگائے تھے۔ 70 سالہ ہاروی پہلے ہی نیویارک میں ایک الگ جرم میں 23 سال قید کی سزا کاٹ رہےہیں۔2020 میں ہالی وڈ کے سابق ہدایتکار کو 2006 میں ایک پروڈکشن اسسٹنٹ اور 2013 میں ایک اداکارہ کے ساتھ ریپ کے جرم میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply