ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کا ایف آئی اے کو خط

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لئےایف آئی اےکو خط لکھ دیا۔

عمران خان نے ایف آئی اے کو خط اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اصرار کیا جس کے ساتھ تحریری بیان بھی منسلک کیا گیا ہے اور اس میں ایف آئی اے سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل تفتیش کریں۔

خط کے متن کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ آخری بار شامل تفتیش ہونے کی درخواست کر رہا ہوں، ایف آئی اے کو تین بار پہلے بھی شامل تفتیش ہونے کا لکھا اور ویڈیو لنک پر دستیابی ظاہر کی اور یہ بھی کہا ٹیم آکر تفتیش کر لے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان نے خط میں لکھا کہ ایف آئی اے جہاں چاہیے مقدمے کے حوالے سے سوالنامہ بھیج دے، بظاہر لگتا ہے ایف آئی اے موجودہ حکومت کے زیر اثر ہے۔ علاوہ ازیں خط میں عمران خان نے تحریری بیان بھی جمع کرانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply