خبردار،کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان آسکتا ہے

چین میں پھیلنے والے کرونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں بھی آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کا کہنا ہےکہ چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے کا خطرہ ہے لیکن پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے، ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ آئے جنہیں بروقت کارروائی سے کنٹرول کیا گیا تھا۔

حکام این سی او سی کا کہنا ہے کہ چین میں لاک ڈاؤن اوپن ہونے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں ویرئینٹ آنے کا خطرہ موجود ہے،پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرئینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے،

Advertisements
julia rana solicitors

انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے،پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فی صد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہے، 95 فی صد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply