شہباز گل سروسز ہسپتال سے غائب

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل سروسز ہسپتال لاہور کے وی وی آئی پی وارڈ سےپر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ان کے ہسپتال چھوڑنے سے متعلق میڈیکل یونٹ کوبھی کوئی معلومات نہیں فراہم کی گئیں ۔

دوسری جانب  تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 6 جنوری کو فرد جرم کیلئے عدالت کے سامنے حاضر ہوں، وکیل ملزم کے مطابق شہباز گل دمے کے مریض اور سفر نہیں کر سکتے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں ہو پائی ، شہباز گل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی جو غیر واضح ہے، میڈیکل رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ شہباز گل کو کتنے دنوں کا آرام کا مشور ہ دیا گیا ہے ، بظاہر معلوم ہو رہا ہے شہباز گل ٹرائل آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے رویے سے ٹرائل معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہا، 2 لاکھ مچلکوں کے عوض شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply