تعلیم کے لیے فوجی بجٹ استعمال کریں: پوپ کا مطالبہ

عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک کو چاہیے کہ وہ فوجی بجٹ تعلیم کے لیے استعمال کریں۔

پوپ فرانسس نے منگل کو عالمی فوجی بجٹ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ مختلف ممالک اپنے فوجی بجٹ میں اضافہ کر رہے ہیں۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

پوپ فرانسس کے مطابق دنیا کے ممالک کو اپنے فوجی بجٹ کو تعلیم پر مرکوز کرنا چاہیے۔ کیتھولک عیسائیوں کے عالم نے کہا کہ ممالک کو اپنے فوجی بجٹ میں کمی کے ساتھ ساتھ تخفیف اسلحہ پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کتنی ستم ظریفی ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں اسلحے اور فوجی بجٹ میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ تعلیم کے شعبے میں بجٹ کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرد جنگ کے بعد سے دفاعی بجٹ میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پوپ فرانسس کے مطابق مختلف ممالک کے دفاعی اور تعلیمی بجٹ مختلف ہو سکتے ہیں لیکن اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو دفاعی بجٹ کی رقم تعلیمی بجٹ پر چھائی ہوئی نظر آتی ہے۔

  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply