پولیس نے لانگ مارچ کی کوریچ کرنے والے اے آر وائی نیوز اور دیگرمیڈیا نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر کامونکی میں پولیس نے اے آر وائی نیوز اور دیگر میڈیا نمائندوں پر تشدد کیا۔
ایس ایچ اوکی موجودگی میں میڈیا نمائندوں پر تشدد کیا گیا،کیمرہ توڑ دیا اور بیٹری نکال لی۔
پولیس اور میڈیا نمائندوں کے درمیان تلخی گاڑیاں پارک کرنے پر ہوئی، صحافی نے بتایا کہ پولیس نے دھکا دیا تو دیگرنمائندوں نے فوٹیج بنائی جس پر زدو کوب کیا گیا۔
جس کے بعد کامونکی میں نجی چینل کے صحافیوں پر پولیس تشدد کے معاملے پر مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بتایا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
مشیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گاڑی ہٹانے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں